سعودی عرب کا دستہ پاکستان پہنچ گیا، مشترکہ فوجی مشقیں (کل) سے شروع ہوگئیں

اتوار 18 اکتوبر 2015 23:46

سعودی عرب کا دستہ پاکستان پہنچ گیا، مشترکہ فوجی مشقیں (کل) سے شروع ہوگئیں

راولپنڈی/کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور سعودی عرب کی افواج انسداد دہشت گردی کیلئے ”الشباب “ کے نام پر (کل) پیر سے مشترکہ مشقیں کریں گی۔کھاریاں کے نزدیک ہونیوالی12روزہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے57سعودی اہلکار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ مشقیں کررہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان اورترکی ایئر فورسز نے مشترکہ مشقیں کی ہیں جو گزشتہ روز ختم ہوگئیں۔جس میں ترکی کے پانچ ایف16طیاروں نے حصہ لیا اور مشقیں13روز جاری رہیں۔مشقوں کامقصددونوں ممالک کے درمیان طاقت کو مضبوط کرنا تھا۔