Live Updates

سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان سے دہشت گردی کے خاتمے‘ امن کے قیام کیلئے حکو مت کا ساتھ دینے کی درخواست کر دی

عمران خان کے دھاندلی کے الزامات جوڈیشل کمیشن ‘الیکشن ٹر یبونل ‘احتجاجی دھر نوں اور ضمنی انتخابات میں عوامی عدالت سے بھی مسترد ہو چکے ہیں انکو چاہیے باقی اڑھائی سال احتجاج میں ضیاع نہ کر یں ‘دھاندلی عمران خان سے ”چمٹ “چکی ہے ،وہ خود کو دھاندلی سے الگ کر لیں ورنہ دھاندلی کی سیاست انکو مزید سیاسی نقصان پہنچائے گی ‘بر طانیہ کی 400سالہ تاریخ میں دھاندلی کا صرف ایک کیس بنا ہے وہ چوہدری سرور کے خلاف بنا ہے ، آج وہی چوہدری سروردھاندلی روکنے کیلئے “سکول “بنا کر دھاندلی روکنے کی تر بیت دے رہے ہیں ‘ وزیر اعظم پر حملے کے حوالے سے” را“ کی جو منصوبہ بندی سامنے آئی ہے اسکی پوری دنیا ہی مذمت کریگی، پاکستان بھی اپنے وزیر اعظم سمیت تما م شہروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر یگا‘نوازشر یف سے زیادہ کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کوزیادہ محفوظ نہیں بنا سکتا ، انشاء اللہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ رہیگا ‘وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدکی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 اکتوبر 2015 16:53

سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان سے دہشت گردی کے خاتمے‘ امن کے قیام کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان سے ملک سے دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے‘معاشی ترقی اور امن کے قیام کیلئے حکو مت کا ساتھ دینے اور پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کر نے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات جوڈیشل کمیشن ‘الیکشن ٹر یبونل ‘احتجاجی دھر نوں اور ضمنی انتخابات میں عوامی عدالت سے بھی مسترد ہو چکے ہیں انکو چاہیے باقی اڑھائی سال احتجاج میں ضیاع نہ کر یں ‘دھاندلی عمران خان سے ”چمٹ “چکی ہے انکو چاہیے وہ خود کو دھاندلی سے الگ کر لیں ورنہ دھاندلی کی سیاست انکو مزید سیاسی نقصان پہنچائے گی ‘بر طانیہ کی 400سالہ تاریخ میں دھاندلی کا صرف ایک کیس بنا ہے وہ چوہدری سرور کے خلاف بنا ہے اور آج وہی چوہدری سروردھاندلی روکنے کیلئے “سکول “بنا کر دھاندلی روکنے کی تر بیت دے رہے ہیں ‘ وزیر اعظم نوازشر یف پر حملے کے حوالے سے” را“ کی جو منصوبہ بندی سامنے آئی ہے اسکی پوری دنیا ہی مذمت کریگی اور پاکستان بھی اپنے وزیر اعظم سمیت تما م شہروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر یگا‘نوازشر یف سے زیادہ کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کوزیادہ محفوظ نہیں بنا سکتا اور انشاء اللہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ رہیگا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز لاہور میں ایک تقر یب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت نے اڑھائی سالوں کے دوران ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے اور دہشت گردی کو ختم کر نے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور حکو مت کی کوشش کی وجہ سے کر اچی میں امن قائم ہو چکا ہے اور وہاں کے لوگ حکو مت کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عام انتخابات کے بعد دھاندلی ہونے کے شک کا اظہار کرتے ہوئے کچھ عرصے بعد ہی احتجاجی دھر نوں کی سیاست کا آغاز کر دیا اور 14اگست 2014کو احتجاجی مارچ کے ذریعے وفاقی درالحکو مت پر یلغار کر دی اور طاہر القادری کے ساتھ ملکر اپنے لشکر کے ہمراہ پارلیمنٹ ‘پی ٹی وی پر حملہ کر دیا ہے اور بد زبانی کر نے کے حوالے سے جتنا میعار وہ حاصل کر سکتے تھے وہ کرتے رہے اور دھمکیاں دینے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اس کے باوجود ہم نے صبر کیا وہ پھر ایک وقت وہ بھی آیا جب دھر نے میں عمران خان کے پاس خالی کر سیاں اور کنٹینر کے سواکچھ نہیں تھا اس دھر نے کے دوران پورے ملک کی کسی منڈی ‘سکول ‘تنظیم نے انکے دھر نے کی حمایت نہیں کی اور آخر کار عمران خان نے دھر نہ ختم کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ دھر نے کے بعد ہم نے تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنایا مگر وہاں بھی عمران خان دھاندلی کے حوالے سے کوئی الزام ثابت نہ کر سکے اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں جسٹس افتخار محمد چوہدری ‘کسی بر یگیڈرکے دھاندلی میں ملوث ہونے اور 35پینکچرز کے الزامات کو مستر دکر دیا جسکے بعد عمران خان نے لاہور میں این اے122میں دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا لیکن یہاں بھی عمران خان کے الزامات غلط ثابت ہوئے اور یہاں پر ضمنی انتخابات میں فوج کے ساتھ ساتھ چوہدری سرور کے ”سکول “وہ کمانڈر بھی نگرانی کرتے ہوئے جنہوں نے 5/5موٹرسائیکلوں کے ساتھ ووٹر ز بیگ لیکر جانیوالوں کی نگرانی کی لیکن وہ چوہدری سرور دھاندلی روکنے کی ٹر یننگ دے رہے ہیں جن کے بارے میں اتنا ہی کہوں کہ بر طانیہ کی تاریخ میں اگر کسی کے خلاف دھاندلی کا کیس بنا تو وہ صرف چوہدری سرور تھے ۔

انہوں نے کہا کہ امر یکہ کے قومی مفاداور دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ امن کے قیام اور پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر کھل کر بات کی جائے گی اور نوازشر یف نے پاکستان کے قومی مفادات کے پر چم کو ہمیشہ بلند رکھا ہے اور آئندہ بھی رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہت زیادہ قر بانی دی ہے اور ہم اپنے حصہ سے زیادہ قر بانی دیں چکے ہیں اب دنیا کو بھی خطے میں امن کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے تمام ثبوت دنیا کو دکھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف پر حملے کے حوالے سے را کی جو منصوبہ بندی سامنے آئی ہے اسکی پوری دنیا ہی مذمت کریگی اور پاکستان بھی اپنے وزیر اعظم سمیت تما م شہروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر یگا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے بعض لوگوں کے ذاتی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر وزیر اعظم نوازشر یف اور پارٹی پا لیسی کے حوالے سے کسی کاکوئی اختلاف نہیں کیا اور (ن) لیگ کا ہر ورکر وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف اور حکومت کی پالیسوں پر مکمل اعتماد کر تا ہے کسی قسم کے ذاتی اختلاف حکو مت کی کا رکردگی متاثر نہیں ہوگی اور ”دونوں وفاقی زراء “کے پارٹی کے مشتر کہ دوست موجود ہے جو صلح کیلئے نیکی کا کام بہتر انداز میں کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پر وگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور نوازشر یف سے زیادہ کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کوزیادہ محفوظ نہیں بنا سکتا اور انشاء اللہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ رہیگا ۔ ایک سوال کے جواب پر ویز رشید نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اقتدار کی سیاسی جماعتوں کی مقبولیت میں کمی آتی ہے لیکن اگر اب عمران خان لاہور میں پھر دھاندلی کی بات کر رہے تو میں نے ان سے پو چھنا چاہتاہوں یہ کیسی ووٹر لسٹوں میں دروبدل کی گئی ہے جس میں تحر یک انصاف کا ایم پی اے تو جیت جاتا ہے لیکن ان کا ایم این اے کا امیدوار ہار جا تا ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے انتہائی عاجزی کے ساتھ درخواست کر تاہوں وہ احتجاج اور دھاندلی کی سیاست چھوڑ دیں اور ملک سے دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے‘معاشی ترقی اور امن کے قیام کیلئے حکو مت کا ساتھ د یں کیونکہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات جوڈیشل کمیشن ‘الیکشن ٹر یبونل ‘احتجاجی دھر نوں اور ضمنی انتخابات میں عوامی عدالت سے بھی مسترد ہو چکے ہیں انکو چاہیے باقی اڑھائی سال احتجاج میں ضیاع نہ کر یں ‘دھاندلی عمران خان سے ”چمٹ “چکی ہے انکو چاہیے وہ خود کو دھاندلی سے الگ کر لیں ورنہ دھاندلی کی سیاست انکو مزید سیاسی نقصان پہنچائے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات