پاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی کا موٴثر نظام ہے، وائٹ ہاوٴس

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 13:03

پاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی کا موٴثر نظام ہے، وائٹ ہاوٴس

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) وائٹ ہاؤس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی کا موٴثر نظام ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ پاکستان اور امریکا جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی کے سلسلے میں مذاکرات کرتے رہتے ہیں اور میرے خیال میں دونوں ملکوں کے رہنماوٴں کی ملاقات کے دوران اس معاملے پر بات چیت ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اپنے جوہری اثاثوں کو درپیش خطرات کی گہرائی سے بخوبی واقف ہے ‘ پاکستان کے پاس ان اثاثوں کی حفاظت کے لیے جانباز اور پروفیشنل سیکورٹی فورسز موجود ہیں جو ان کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :