اسلام آباد : حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:18

اسلام آباد : حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اکتوبر 2015 ء) :وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے اور شکایات کے ازالےکیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان میں جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس(ر) خلیل الرحمان، جسٹس(ر) اجمل میاں، فروغ نسیم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن کے علاوہ سیکریٹری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ کمیٹی کا قیام وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان معاہدے کے تحت کیا گیا. کمیٹی 90 روز کے اندر اندر شکایات پر غور کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی.