کراچی : مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعلی سندھ ہوں‌گے، نبیل گبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اکتوبر 2015 11:41

کراچی : مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعلی سندھ ہوں‌گے، نبیل گبول

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 اکتوبر 2015 ء) : سندھ ہائیکورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں سابق ایم این اے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میرے پاس 13 سال سے سرکاری سکیورٹی حاصل تھی جو کہ اچانک واپس لے لی گئی ہے۔سیاسی جماعتوں میں کرپشن کی نشاندہی پر مجھے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم چھوڑنے کی سوچ پر رشید گوڈیل پر حملہ کیا گیا،مجھے بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،میں دہشت گردوں کیلئے سب سے آسان ہدف ہوں۔

عدالت نے نبیل گبول کی سیکیورٹی کامعاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوادیا۔نبیل گبول کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہوں گے. انہوں نے کہا کہ میں اور ذوالفقار مرزا ایک ہی کشتی کے سوار ہیں. گلستانٍ جوہر میں بھی تودہ گرنے کے واقعے کے ذمہ داران سے متعلق بھی میں بتا چکا ہوں.

متعلقہ عنوان :