اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کے لیے کی گئی حلقہ بندیاں‌ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اکتوبر 2015 11:33

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کے لیے کی گئی حلقہ بندیاں‌  اسلام آباد ..

اسلام آبادا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اکتوبر 2015 ء) : اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے کی گئی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئیں. حلقہ بندیاں پی ٹی آئی کی جانب سے چیلنج کی گئی ہیں. اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق نہیں ہیں،نئی حلقہ بندیوں کو دو تہائی سے کم کر کے ایک تہائی کر دیاگیاہے،حلقہ بندیوں کا 10اکتوبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ حلقہ بندیوں کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہناتھاکہ اسلام آباد میں کی گئی حلقہ بندیوں کو حلقہ بندی کم اور بندر بانٹ زیادہ سمجھتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا ک بلدیاتی انتخابات کے لیے کی گئی حلقہ بندیاں نامنظور ہیں جن کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے.