سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کو بھارت میں قائد اعظم کے خلاف بیان دینے پر قانونی نوٹس بھجوا دیاگیا،خورشید قصور ی نے 10 دن کے اندر بیان سے متعلق موقف واضح نہ کیا ،تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن اشرف عاصمی

جمعہ 16 اکتوبر 2015 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کو بھارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خلاف مبینہ طور پربیان دینے پر قانونی نوٹس بھیج دیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن اور سینئر ایڈووکیٹ اشرف عاصمی کی طرف سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خورشید قصوری اپنے بیان پر پوری قوم سے معافی ما نگیں ،خورشید قصور نے 10دن کے اندر اپنا موقف نہ دیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خورشید قصور ی نے دو قومی نظریہ مسترد اورقائد اعظم قیام پاکستان کے مخالف ہونے کا بھارت میں بیان دیا اور بھارت میں بیٹھ کر قائد اعظم کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والے سیاستدان پاکستانی قوم کے ترجمان نہیں ہیں۔