اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کا کسان پیکج بحال کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:16

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کا کسان پیکج بحال کر دیا۔

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اکتوبر 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج بحال کر دیا. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے وفاق کی اپیل پر سماعت کی ، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ، کسان پیکج بحال کردیا.

(جاری ہے)

اپنی اپیل میں وفاق نے موقف اختیار کیا کہ کسان پیکج کا اعلان کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ، کسان پیکج کسی بھی سیاسی مفاد سے بالاتر ہے لہذٰ ا بحال کیا جائے. واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی.