فیصل آباد : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ن لیگ کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، شہباز شریف نے اگر نا اہل ایم پیز سے ہی پارٹی چلانی ہے تو ہم استعفے دے دیتے ہیں۔ چودھری شیر علی وزیر اعلی پنجاب پر بھڑک اُٹھے
سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:42
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اکتوبر 2015 ء) : فیصل آباد میں ن لیگ کے رہنما آمنے سامنے آ گئے ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئےچودھری شیر علی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر بھڑک اُٹھے . ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لاہور نہیں سنبھال سکتے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹیں دینے کا اختیار نا اہل لوگوں کو دے کر زیادتی کی، ہمارے 75 کارکنان کو ٹکٹیں نہیں دی گئیں.
چودھری شیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رانا ثنا اللہ سے ذلیل نہ کروائیں، اگر استعفی چاہئیے تو عابد شیر علی تیار ہے، انہوں نے کہا کہ گھیراؤ عورتوں کا کام ہے میں مردوں والا کر کے دکھاؤں گا، چودھری شیر علی نے دعویٰ کیا کہ میں پرانے ن لیگیوں کی جنگ لڑ رہا ہوں ، رانا ثنا اللہ ہر مرتبہ کلر اختر کو لے آتے ہیں، چودھری شیر علی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں شیر کی دم اور کان کاٹ دوں گا کیونکہ یہجعلی شیر ہیں، ٹوکرے کے نیچے سے چوچے نکل گئے تو برا حال ہو جائے گا، رانا ثنا اللہ خود کو فیصل آباد کے چیف منسٹر ہیں، انتظامیہ اور افسران رانا ثنا اللہ سے ڈر رہے ہی اگر میں نے جھنڈی لہرا دی تو رانا ثنا اللہ کو لاہور ہی میں رہنا پڑ جائے گا. انہوں نے این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر کہا کہ ایاز صادق کا محض 220 ووٹوں سے جیتنا شرمناک ہے، اگر نا اہل افراد سے ہی پارٹی چلانی ہے تو ہم استعفے دید یتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب نےشیخ اعجاز اور الیاس انصاری جیسے افراد سے پارٹی چلا رکھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں رانا ثنا اللہ کے خلاف جلد بیس افراد کے قتل کا ثبوت دوں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نا اہل افراد کو اختیارات دے کر ن لیگ کا بیڑا غرق کر رہے ہیں
.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.