راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ماڈل ایان علی پر حسب روایت فرد جُرم عائد نہ ہو سکی۔
سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:19
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15اکتوبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی پر آج پھر حسبٍ روایت فردٍ جُرم عائد نہ ہو سکی. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں ایان علی کی بریت کی درخواست دائرکر دی گئی جس میں وفاق اورکسٹم انسپکٹرمنظورحسین کوفریق بنایاگیا۔
(جاری ہے)
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم کے پیش کردہ دونوں چالانوں کے مطابق ملزمہ سے کوئی جُرم سرزد نہیں ہوااوراستغاثہ ملزمہ کیخلاف کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا جس کے تحت موجودہ حالات میں ملزمہ پر فرد جرم لگ سکتی ہے اور نہ ہی سزا کا امکان ہے لہٰذا ایان علی کوبری کیا جائے اور برآمدکی گئی کرنسی،پاسپورٹ اور موبائل فون واپس کیاجائے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایان علی کے ٹرائل سے عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔عدالت نے ایان علی کی بریت کی درخواست پراستغاثہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.