عرب امارات میں طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر استاد کو معطل کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اکتوبر 2015 00:14

عرب امارات میں طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر استاد کو معطل کردیا ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14اکتوبر 2015 ء) عرب امارات میں طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر استاد کو معطل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک سکول کی ویڈیو نے ہر جانب تہلکہ مچا دیا تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میں ایک استاد کی جانب سے طالم علم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب عرب امارات کے تعلیم کے وزیر نے مذکورہ استاد کو معطل کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی استاد کی جانب سے طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی عرب امارات میں ہرگز اجازت نہیں ہے۔ جبکہ ایک طالب علم کی جانب سے کلاس میں اس طرح کی ویڈیو بنانا بھی ٹھیک عمل نہیں ہے۔