پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل مل کی رواں سال نجکاری کی جائیگی، نجکاری کیلئے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے، چینی کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیرکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 14 اکتوبر 2015 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اکتوبر۔2015ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی رواں سال نجکاری کی جائیگی، نجکاری کیلئے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے، ایک چینی کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی رواں مالی سال نجکاری کریں گے اور ان اداروں کی نجکاری کیلئے تمام کارروائیاں مکمل کرلی ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ سافٹ مارکیٹنگ بھی کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چینی کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور کمپنی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تسلی کرنے کے بعد ہی ان اداروں کی نجکاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :