ڈی جی خان: تونسہ شریف دھماکے کی پہلے اطلاع بھی تھی ، چیف انسپکٹر سول ڈیفنس کا بیان سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 14:36

ڈی جی خان: تونسہ شریف دھماکے کی پہلے اطلاع بھی تھی ، چیف انسپکٹر سول ..

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء): ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد خان کے ڈیرے پر حملے سے متعلق تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے چیف انسپکٹر سول ڈیفنس خالد کریم کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حملہ خود کُش معلوم ہوتا ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف کیا کہ حملے کی پہلے سے بھی اطلاع موصول ہوئی تھی، خالد کریم نے بتایا کہ مبینہ خود کش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے جس نے 13 کلو وزنی جیکٹ پہن رکھی تھی . حملے میں بارود اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ مبینہ حملہ آور کے جسم کے اعضا فرانزک لیب بھجوا دئے گئے ہیں. حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حملے کے نتیجے میں ڈیرے کے 5 کمرے اور ہال تباہ ہو گیا.