ڈی جی خان : دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، سردار امجد فاروق کھوسہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 13:01

ڈی جی خان : دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، سردار امجد فاروق ..

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء): ن لیگ کے ایم این اے سردار امجد خان کے الیکشن آفس میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے .

(جاری ہے)

سردار انجد کھوسہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں قریبی دوست بھی شامل ہیں، دھماکے سے متعلق کوئی پیشگی دھمکی موصول نہیں ہوئی ، دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، انسان دشمن عناصر کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ضلع کونسل کا امیدوار بھی جاں بحق ہوا.