کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 10:56

کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء) : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا. تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، دوسری جانب سندھ حکومت نے پہلی بار یکم محرم کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،علماء نے یکم محرم کو سیدنا عمر فاروق کی شہادت پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق قائم علی شاہ نے صرف کراچی میں عام تعطیل کی منظوری دی ہے