پنجاب میں قتل کے مزید 5 مجرموں‌کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 10:52

پنجاب میں قتل کے مزید 5 مجرموں‌کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء) : پنجاب میں قتل کے مزید 5 مجرموں کو تختہ دار پر لٹا دیا گیا . فیصل آباد میں ایک مجرم کی پھانسی صلح نامے کے باعث روک دی گئی۔گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دی گئی۔

(جاری ہے)

مجرم شفیق اور سلیمان نے 1998 میں بارہ سال کے بچے کوقتل کیا تھا۔تیسرے مجرم یونس شاہ نے 2002 میں مخالف کو قتل کیا تھا جبکہ ڈیرہ غازی خان میں بیوی کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں بھی ایک مجرم غلام مصطفیٰ کو پھانسی دی گئی جبکہ عمران بشیر کی پھانسی فریقین میں صلح کے بعد مؤخرکردی گئی.

متعلقہ عنوان :