امریکی چاند پر گئے تھے یا نہیں۔ اب آخری فیصلہ ہونے والا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 اکتوبر 2015 00:09

امریکی چاند پر گئے تھے یا نہیں۔ اب آخری فیصلہ ہونے والا ہے

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر۔2015ء)بس بہت ہوگیا۔چاند کی بتائی جانے والی یہ تصویریں واقعی چاند کی ہے یا نیواڈیا میں کسی مقام کی۔ اس بحث سے سب تھک گئے ہیں اور سب سے زیادہ تنگ تو روسی آئے ہوئے ہیں۔ اس بحث کو ختم کرنے کے لیے اب روسیوں نے آخری فیصلہ کر لیا۔ روسیوں کا کہنا ہے کہ وہ چاند پر اپنا سیٹلائیٹ بھیجیں گے جو وہاں پر جانے والے خلابازوں کے قدموں کے نشانات، راکٹ کے نشان اور دوسری چیزیں تلاش کرے گا۔

روسیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہاں سے کچھ اور نہ ملا تب بھی امریکا کا جھنڈا تو وہاں موجود ہوگا۔ یادرہے چاند کے ماحول کے باعث وہاں قدموں کے نشان اب تک نہیں مٹے ہونگے۔ روس کے سیٹلائیٹ بنانے والی ٹیم کے سربراہ وٹلے اگورو کا کہنا ہے کہ اُن کا مقصد چاند پر امریکیوں کے اترنے کی باقیات تلاش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وٹلے کا کہنا ہے کہ چاند پر جانے کی بحث سے اب ہم سب تنگ آ گئے ہیں۔

وٹلے نے کہا کہ اگر آج کوئی کہے کہ امریکی چاند پر گئے اور دوسرا کہے کہ وہ نہیں گئے تھے، تو ان میں سے کوئی بھی دوسرےکو قائل نہیں کر سکتا۔وٹلے نے کہا کہ یہ سب سن سن کر بور ہو گیا ہوں، اس لیے سوچا ہے کہ سیٹلائٹ سے وہاں دیکھ لیا جائے ،جھنڈا تو وہاں سے کہیں نہیں گیا ہوگا۔ وٹلے سے کہا کہ ہمیں انٹرنیٹ پر ٹائم ضائع کرنے کی بجائے خود سے دیکھ لینا چاہے۔ واضح رہے پچھلے ہفتے ناسا نے چاند کے سفر کی 8400 تصاویر جاری کی ہیں۔