کراچی،مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک،ملزمان کا تعلق لیاری گینگ کے عزیز بلوچ گروپ سے ہے

منگل 13 اکتوبر 2015 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک ہو گئے، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ کے عزیز بلوچ گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں جاکیواڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلرزہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان بھتہ خوری و ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ٹارگٹ کلرز کا تعلق لیاری گینگ کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :