ایئر چائنہ کا بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی میں نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان ، پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،وزیرپانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13اکتوبر۔2015ء) ایئر چائنہ نے بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی میں نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا،ایئر چائنہA330-200 کے ذریعے ہفتے میں سوموار،بدھ اور جمعرات کو چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں چلائے گی۔اس حوالے سے منگل کا یہاں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف،چین کے سفیرسن ویڈو نگ ود یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایئر چائنہ نے بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی میں نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس سروس کا باقاعدہ آغاز 26اکتوبر کو ہوگا۔ایئر چائنہA330-200 کے ذریعے ہفتے میں سوموار،بدھ اور جمعرات کو چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ائیر چائنہ پاکستان سے امریکہ،کینیڈا،آسٹریلیا،جاپان اور جنوبی کوریا براستہ بیجنگ بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے سے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک خطے میں ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اور امید ہے کہ پاک چا ئنہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کا سبب بنے گا۔علاوہ ازیں چائنہ کی نئی سروس سے چار نئے روٹس کھلے ہیں،چائنہ سے بھارت،سری لنکا اور جنوبی ایشیا شامل ہیں۔