اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ڈیپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر ریکارڈ اور 2 اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا

منگل 13 اکتوبر 2015 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے شیرشاہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پر دفتر پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران دفتر کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ دفتر سے 2 اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے لئے گرفتار کئے گئے اہلکاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :