سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے شیرشاہ سے 7 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

منگل 13 اکتوبر 2015 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر شیر احمد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مظہر مشوانی نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر شیر احمد 7 افراد کے قتل میں ملوث ہے اور ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزم نے 2012ء میں الاصف اسکوائر پر رینجرز کی چوکی پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے واقعے میں 2 رینجرز، ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم شیر احمد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ گرفتار ملزم کو پولیس نے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :