لاہور، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئے ریٹس پر فروخت شروع

منگل 13 اکتوبر 2015 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ضلعی حکومت کی جانب سے شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئے ریٹس پر ان اشیاء کی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔ مہنگائی کی ستائی عوام نے اس اضافے کومسترد کرتے ہوئے اضافے کی واپسی کا مطا لبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان میں دودھ اور دہی کی قیمتیں نہیں بڑھانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ضلعی حکومت لاہور نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن کیا تھا ۔ جس کے مطابق دودھ اب شہر میں ستر روپے فی لیٹر جبکہ دہی پچاسی روپے فی کلو فروخت ہوگی۔ دکانداروں نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد نئی قیمتوں پر اشیاء کی فروخت شروع کر دی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی روز مرہ کی ضرورت ہے ان کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے سراسر زیادتی کی ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی تلے پسی عوام کو ریلیف دے اور مہنگائی کم کرنے کے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :