لاہور، بچے کو بدفعلی کی کوشش میں ناکامی کے بعد قتل اور بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزمان گرفتار

منگل 13 اکتوبر 2015 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) انویسٹی گیشن ریس کورس پولیس نے بچے کو بدفعلی کی کوشش میں ناکامی کے بعد قتل کرنے اورانویسٹی گیشن چوہنگ پولیس نے اپنی بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن فیصل مختار نے آج اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

اُنہوں نے بتایا کہ انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس فلک شیر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند روز قبل اغواء ہونیوالے بچے رضوان کی بازیابی کے لیے اس کے موبائل فون کا ڈیٹا چیک کرنے سمیت اس کے رابطے والے لوگوں کو شامل تفتیش کر کے ان سے تفتیش کی تووقوعہ والے دن اس سے رابطہ کرنے والے دو ملزموں محمد زبیر اور کاظم کا کردار مشکوک نظر آیا جب ان سے تفتیش کی گئی تو اُنہوں نے بتایا کہ انہوں نے مقتول بچے محمدرضوان کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی اور ناکامی پر اس ڈر سے کہ وہ کسی سے ہمارے اس عمل کا ذکر نہ کر دے اس کو اینٹیں مار کر اور گلا دبا کر قتل کر دیا اور اپنے جرم کو چھپانے کے لیے اس کی نعش نہر میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول محمد رضوان کی نعش علاقہ تھانہ چوہنگ نہر سے برآمد کر لی ہے اور ملزموں سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ان کا چارروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ حماد بٹ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے اپنی بیوی مسماۃ نازیہ بی بی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم محمد ادریس کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ اس کی بیوی مقتولہ نازیہ بی بی نے خود کشی نہ کی تھی بلکہ مقتولہ کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے اس نے مقتولہ کو دوپٹہ کے ساتھ پھندا دے کر قتل کر دیا