انویسٹی گیشن پولیس کی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کارروائیاں

40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2 کلاشنکوف،ایک عدد 7MM،15عدد 12بور،13پمپ ایکشن اور3عدد44بوررائفلوں سمیت34ہیوی رائفلیں و بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کیے

منگل 13 اکتوبر 2015 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت شہر بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران انویسٹی گیشن پولیس نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2 کلاشنکوف،ایک عدد 7MM،15عدد 12بور،13پمپ ایکشناور3عدد44بوررائفلوں سمیت34ہیوی رائفلیں و بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کیے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کو اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس کے تحت شہر بھر میں انویسٹی گیشن کی خصوصی ٹیمیں شب روز متحرک ہیں۔بادامی باغ، شاہدرہ ٹاؤن، نولکھا، مستی گیٹ، ٹبی سٹی، داتا دربار، اسلامپورہ، ساندہ، وحدت کالونی، نوانکوٹ، راوی روڈ، گوالمنڈی، لاری اڈا، شفیق آباد،پرانی انار کلی، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا،کاہنہ، گلبرگ، لیاقت آباد، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، باغبانپورہ، غازی آباد،ڈیفنسA، ڈیفنسC، شمالی چھاؤنی، فیکٹری ایریا، غازی آباد اور ہڈیارہسمیت مختلف تھانوں کی پولیس ٹیموں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 55ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کاناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مقد مات کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرنے اور عام شہری کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرنے کی ضرورت پر زو ر دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ مقدمات کی معیاری تفتیش کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور ناقص تفتیش کے مرتکب اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔(فیصل بٹ)

متعلقہ عنوان :