پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

منگل 13 اکتوبر 2015 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے731مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر33 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ38,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،53افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر66افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی