کوئٹہ ، اہلسنت والجماعت کا یکم محرم کو صوبے بھر میں مدح صحابہ ؓ ریلی کا اعلان

منگل 13 اکتوبر 2015 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) اہلسنت والجماعت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں مدح صحابہ رض ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اہلسنت والجماعت کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا فرحان صدیقی نے کہا ہے کہ یکم محرم شھادت عمر بن خطاب رض کی مناسبت سے بلوچستان بھر میں مدح صحابہ رض ریلی نکالی جائے گی کوئٹہ میں خلفائے راشدین چوک ( نزد اکرم ہسپتال ) تا پریس کلب نکالی جائے گی اہلسنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی قائدین ریلی کی قیادت کرئیں گے۔