حکومت میں شامل جماعتیں تعلیمی ایمرجنسی اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہیں،سینیٹر حافظ حمداﷲ

عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے حکومت صرف اخباری بیانات تک دعوے ہیں ،مرکزی رہنما جے یو آئی

منگل 13 اکتوبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ حکومت شامل جماعتیں تعلیمی ایمرجنسی اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے حکومت صرف اخباری بیانات تک دعوے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت نے ترقیاتی عمل میں مکمل طور پر ناکام رہی اور ہمارے سابق حکومت کے جاری کردہ منصوبوں کو روکا اور زیادہ تر منصوبوں پر اپنا ناموں کے تختیاں آویزاں کر دی اور اس بات کا عوام کو باور کرایا گیا کہ یہ کام مخصوص انکی مرہون منت ہے لیکن عوام کو پہلے سے معلوم تھا اور معلوم ہے کہ اس کام کا تمام تر کریڈیٹ ہماری سابق حکومت کو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح لگ رہا ہے صوبے میں ایک اخباری حکومت قائم ہے جو دوسروں کے کام اپنے کھاتے میں ڈال کر ڈھائی سال سے کریڈیٹ لیتی ارہی ہے بلوچستان کی عوام اب مکمل طور پر انکی چالاکیوں سے واقف ہوچکی ہے اور کاغذی شیروں کے بہکاوے میں نہیں آئیگی گزشتہ روز پورے کوئٹہ نے دیکھا کے عدالتی حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جس کی سربراہی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کررہے تھے لیکن حکومت اور اس کی ضلعی انتظامہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اخباری حکومت کی طرح بیان جاری کروا دیا تھا کہ یہ کاروائی ضلعی انتظامہ نے کی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرح انکی پسند پر تعینات کردہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامہ انکے رشتہ دار جونئر آفیسران جن کو انہتائی اہم ذمہ دارایاں دی گئی بھی مکمل طور ناکام ہے ضلع میں کہی پر بھی انکا وجود نظر نہیں آتا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ میں حکومتی رشتہ داروں کے بجائے میرٹ پر آفیسران تعینات کریں