مطالبات پر شنوائی نہ ہونے کیخلاف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کل یوم سیاہ منائے گی

منگل 13 اکتوبر 2015 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) مطالبات پر شنوائی نہ ہونے کے خلاف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپنے اعلان کے مطابق آج(بدھ کو ) یوم سیاہ منائے گی۔ملک کی تمام ٹیکسٹائل ملیں علامتی طور پر صبح نو سے شام چھ بجے بند رکھی جائیں گی۔چیئرمین اپٹما پنجاب زون عامر فیاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے حکومت کو اپنے مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں لیکن سوائے تسلیوں کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

بجلی کے موجودہ ٹیرف اور گیس کی عدم فراہمی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک30سے ملیں بند ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل یوم سیاہ کے موقع پر فیکٹریاں بند رہیں گی۔ پنجاب کے چیئرمین عامر فیاض کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے ، بے پناہ ٹیکسز عائد کئے جانے اور بھارتی کپڑے اور دھاگے کی درآمد اور سمگلنگ کیوجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ اہے۔ان حالات کی وجہ سے اب تک 35ٹیکسٹائل مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں جبکہ پچاس فیصد سے زائد ملیں صرف دو شفٹوں پر چل رہی ہیں۔ اگر حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لئے فوری طور پر ریلیف پیکج نہ دیا تو خدشہ ہے کہ یہ سیکٹر تباہ ہو جائے گا جس سے لاکھوں مزدور بھی بیروزگار ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :