لیاری ایکسپریس وے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،نامکمل کام جلد مکمل کیا جائے گا،کمشنر کراچی
منگل 13 اکتوبر 2015 23:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منگل کو منعقدہ ایک اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے نارتھ باؤنڈ پر شروع کیے جانے والے تعمیراتی کام اور متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کے کام کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع غربی میں 800 میٹرخالی ہونے والے حصہ پرکام شروع کر دیا گیا ہے،جبکہ ضلع وسطی میں نارتھ باؤنڈ والے حصہ پر تعمیرات کو خالی کرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
کمشنر نے کہا ہے کہ منصو بہ میں متعلقہ اداروں کی کار کر دگی قابل تحسین ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے قومی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ جو کام رہ گیا ہے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیں اور اسے جلد از جلد مکمل کر نے میں اپنا کر دار ادا کریں۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع غربی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے خالی ہونے والے 700 میڑ حصہ پر بھی کام جلد از جلد شروع کیا جا ئے گا۔
جنر ل مینجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عبد لرؤ ف شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ چیرمین نے لیاری ایکسپریس وے پر تعمیر کے کام میں پیشرفت کی تعریف کی ہے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو کر دار اور کوششوں کو سراہا ہے۔منصوبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا جس کا ساؤ تھ باؤ نڈ سہراب گوٹھ سے ماری پور تک ایک طرف کا راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ٹریفک کے لئے زیر استعمال ہے جبکہ نارتھ باؤنڈ دوسری طرف کے راستہ کے دو اعشاریہ دو کلومیڑ کے حصہ پر تعمیر کا کام رکا ہوا تھا جس پر تعمیر شروع کر دی گئی ہے ۔منتقل کرنے والوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت نے 700 ملین روپے جاری کر دئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم کو شش ہے اس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع غربی کا 800 میٹر حصہ پہلے ہی خالی کرایا جا چکا ہے ۔ جبکہ ضلع وسطی میں 700 میٹر کا حصہ خالی کرا نے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکڑ ، لیاری ایکسپریس وے منتقلین کو جلد از جلد معاوضہ کی ادائیگی کرے گی ۔منصو بہ کے مطابق پچاس ہزار روپے اور ایک 80 گز کا پلاٹ ہر متاثر ہ خاندان کو دیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ، ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ ،ڈپٹی کمشنر وسطی افضل زیدی، لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے ڈائریکڑ محمد سرفراز ، جنر ل مینجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عبد لرؤ ف شیخ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران، انجینئرزاور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.