اسفند یار ولی خان اور شاہی سید کا کراچی میں لینڈ سلائنڈنگ میں ہلاکتوں پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

گلستان جوہر سانحے پرسیاست سے گریز کیا جائے،واقعے کی تحقیقات کرکے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی کا بیان

منگل 13 اکتوبر 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی قائد اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لینڈ سلائنڈنگ کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت درجن سے زائد افراد کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی دردناک واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو نے والوں کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں بڑی تعداد میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں انسانی سانحے پر کسی قسم کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے افسوس ناک سانحے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے کسی بھی قسم کی غفلت یا مجرمانہ فعل کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کو باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :