اسلام آباد ،کمرشل پلاٹوں کی دوروزہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں شروع

منگل 13 اکتوبر 2015 23:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) سی ڈی اے کی دو روزہ کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام جناح کنونشن سینٹر میں شروع ہو گیاہے۔دو روزہ کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کی نگرانی سی ڈی اے کے ممبر اینوائرنمنٹ سید مصطفین کاظمی کی سربراہی میں قائم کی گئی 09رکنی کمیٹی کر رہی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ڈپٹی ڈی جی (لینڈ/ اسٹیٹ)، ڈپٹی ڈی جی فنانس، ڈپٹی ڈی جی لاء،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹII- شامل ہیں۔

نیلامی کے پہلے روز مرکز G-11کا711.11مربع گز کا پلاٹ نمبر0 2،574000روپے فی مربع گزمیں نیلام ہوا۔جبکہ مرکزF-8 کے500 مربع گز سائز کے پلاٹ کی بولی465000 روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر D-12 کے 1600 مربع گز سائز کے پلاٹ کی بولی271000 روپے فی مربع گز جبکہ G-12 مرکز ہی کے 711.11 مربع گز سائز کے پلاٹ کی بولی 251000 روپے فی مربع گز لگائی گئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے سیکٹر آئی11/4 میں واقع پٹرول پمپ کا 1955.55 مربع گز سائز کا پلاٹ183000 روپے فی مربع گز کے حساب سے نیلام ہوا۔

نیلامی کے پہلے روز پانچ پلاٹ نیلام کئے گئے جن کی کل مالیت 1.83 بلین روپے ہے۔ نیلامی 14 اکتوبر کو بھی جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گیجس میں اسلام آباد کے ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹ نیلام کئے جائیں گے۔ پہلے روز نیلام ہونے والے پلاٹوں کی مالیت کی تفصیل درج ذیل ہے۔ مرکزF-8 ،پلاٹ نمبر16-F ، سائز500 مربع گز کل مالیت232,500,000/- ،مرکزG-11 ،پلاٹ نمبر20 ، سائز711.11 مربع گز کل مالیت408,177,140/-،مرکزD-12 ،پلاٹ نمبر1 ، سائز1600 مربع گز کل مالیت433,600,000/-،مرکزD-12 ،پلاٹ نمبر30 ، سائز711.11 مربع گز کل مالیت178,488,610/- ،سیکٹر آئی11/4 کے 1955.55 مربع گز سائز کے پٹرول پمپ کی کل مالیت 357,865,650 روپے لگائی گئی۔