اسلام آباد ،عدالت نے ڈکیتی کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والے2 ملزمان کو متضاد شہادتوں کی بناء پر بری کر دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 23:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ محمد عطاء ربانی نے ڈکیتی کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو متضاد شہادتوں کی بناء پر بری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کوایڈیشنل سیشن جج ویسٹ محمد عطاء ربانی نے تھانہ سبزی منڈی میں درج مقدمہ کی سماعت کی تو ملزمان الف شاہ اور بختیار احمد کے وکیل ملک محمد حسیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں پندرہ گواہاں کو شامل کیا مگر تمام کے تمام گواہان نے جرح کے دوران متضاد بیانات دئیے جبکہ وقوعہ کا کوئی بھی چشم دید گواہ نہیں اس کے علاوہ پولیس کے طرف ے دو تفتیشی آفسران نے بیانات دئیے کہ انھوں نے ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی ہے اس کے علاوہ مقتول نوجوان کی کوئی میڈیکل شہادت بھی نہیں مل رہی ہر گواہ کے اپنے اپنے بیانات سامنے آرہے ہیں جس وجہ سے بہت زیادہ شکوک شبہات پیدا ہو رہے ہیں ،فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دید یا ہے ۔

سبزی منڈی پولیس نے راج محمد کی مدعیت میں اس کے انیس سالہ بیٹے جمال خان کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

متعلقہ عنوان :