وزیراعلیٰ سے فرانس کی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

منگل 13 اکتوبر 2015 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹین ڈورینس نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فرانس کی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورفرانس کے د رمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فرانس کی سفیر نے کہا کہ فرانس پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ۔