کراچی،فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی میں رہائشی فلیٹس کی قرعہ اندازی کی رنگارنگ تقریب

منگل 13 اکتوبر 2015 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی میں رہائشی فلیٹس کی قرعہ اندازی کی رنگارنگ تقریب ،پی اے ایف میوزیم شاہراہ فیصل پر منعقد ہوئی جس میں ہزارروں افراد نے شرکت کی ،دوبچوں اورایک مرد وخاتون کو بلواکر ان سے کمپوٹرائر قرعہ اندازی کاآغاز کروایاگیا جس کے بعد آخری ڈیجیٹ مہمان خصوصی ائرآفیسرکمانڈنگ سدرن زون سلمان اطہر بخاری کی جانب سے ڈالاگیا جس کے بعد کمپیوٹرائز قرعہ اندازی کاعمل شروع ہوگیاجس کے مکمل ہونے کے بعد ائرآفیسر کمانڈنگ سدرن زون سلمان اطر بخاری قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی تقریب میں ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت اسکیم کی کامیابی کو ظاہر کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسکیم میں شامل فضائیہ کے ملازمین شہداء کے خاندان اورعام عوام جن کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں مستقبل کی ایک شاندار رہائشی اسکیم کی ان کی منتظر ہے جس پر کام شروع ہوچکا ہے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق کام کرنے والے کنسلٹنٹس اوردیگر ماہرین منصوبے کی نوک پلک کی درستگی اورترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ امید ہے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے منتظمین وقت مقررہ پر تمام کام مکمل کرکے اسے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کے حوالے کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیاہے کہ جن لو گوں نے اسکیم میں رجسٹریشن کروائی اورقرعہ اندازی میں ان کانام نہیں آسکاہے وہ اگر اپنی رقم واپس لیناچاہیں توایک ڈیڑ ھ ہفتے میں انہیں رقم کی ادائیگی شروع کردی جائیگی لیکن اگروہ رقم واپس نہ لیناچاہیں تو اگلی اسکیموں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کی نظامت ائیرکموڈور ریٹائرڈ شعیب سلیم نے کی ،تقریب میں اراکین کی بڑی تعداد کی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات نہ کافی محسوس ہورہے تھے تقریب کاآغاز طے شدہ وقت سے دوگھنٹے کی تاخیر سے ہوا تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے لذت کام دہن کی انتظام کیاگیاتھا

متعلقہ عنوان :