سندھ حکومت کا حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

منگل 13 اکتوبر 2015 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سندھ حکومت نے یکم محرم الحرام کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق علماء کرام نے ملاقات کے دوران یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں یکم محرم کو عام تعطیل کی منظور دیدی ہے سندھ کے دیگر اضلاع میں اس تعطیل کا نفاذ نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یکم محرم کو حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت کا دن ہے

متعلقہ عنوان :