کراچی، محرم الحرام میں امن امان کی بحالی کیلئے یکم سے دس محرم الحرم تک صوبہ میں دفعہ 144نا فذ

اسلحہ کی نما ئش یا اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پا بندی عا ئد 8سے دس محرم الحرام تک موٹر سا ئیکل پر ڈبل سواری کا بھی نو ٹیفیکشن جاری

منگل 13 اکتوبر 2015 22:56

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) حکومت سندھ نے محرم الحرام میں امن امان کی بحالی کیلئے یکم سے دس محرم الحرم تک صوبہ میں دفعہ 144نا فذ کر تے ہو ئے اسلحہ کی نما ئش یا اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پا بندی عا ئد کر دی ہے جبکہ 8سے دس محرم الحرام تک موٹر سا ئیکل پر ڈبل سواری کا بھی نو ٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ،منگل کے روز صو با ئی محکمہ دا خلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نو ٹیفیکشن کے مطا بق محرم الحرام مسلمانوں کے لئے انتہا ئی عقیدت و احترام کا مہینہ ہے اس میں مسلمان وا قعہ کر بلا کا غم منا تے ہیں حکومت سندھ مجا لس اور جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فرا ہم کر تی ہے اس لئے قیا م امن کے لئے صوبہ بھر میں یکم سے دس محرم الحرام تک اسلحہ کی نمائش یا اسلحہ اٹھا کر چلنے پو مکمل پا بندی ہو گی ،اور جن لا ئسنس یا فتہ اسلحہ کو اپنے ساتھ اٹھا نے کے اجازت نا مے جا ری کیے گئے تھے وہ بھی دس روز کے لئے منسوخ کر دیے گئے ہیں پو لیس ،رینجرز ،قا نون نا فذ کر نے والے ادارے اور نجی سیکیورٹی ایجنسیز ور دی میں اسلحہ اٹھا سکتی ہیں سول کپڑوں میں وہ بھی دس روز کے لئے اسلحہ ساتھ لیکر نہیں چل سکتے۔

متعلقہ عنوان :