حکومت سندھ کی خواتین کو حقوق دینے کی قلعی کھل گئی، سندھ کا بینہ سے خو اتین کو مکمل طور پر خا رج کر دیاگیا

منگل 13 اکتوبر 2015 22:56

کر چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) حکومت سندھ کی خواتین کو حقوق دینے کی قلعی کھل گئی، سندھ کا بینہ سے خو اتین کو مکمل طور پر خا رج کر دیاگیا ہے جبکہ صو بہ کے 54اعلی افسران کی فہر ست میں صرف دوخوا تین افسران سیکر یٹریز کے طور پر کام کر رہی ہیں 22رکنی سند ھ کا بینہ میں 18وز یر اور چار مشیر ہیں جن میں ایک بھی خا تون شامل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

22ارکان معا ونین خصوصی ہیں ان میں صرف دو خوا تین شر میلا فا روقی اور نو ر جہاں بلوچ ہیں 12کو آر ڈینیٹر ز میں بھی صرف دو خو اتین نا دیہ گبول اور حنا دستگیر شامل ہیں ،اس طرح صوبہ کہ اندر چیف سیکر یٹری سمیت صوبہ ایڈ یشنل چیف سیکریٹریز سینیئر ممبر بورڈ آف سیکر یٹریز کی تعداد 54ہے مگر ان میں صرف دو خواتین افسران سیکر یٹریز کے طور پر کام کر رہی ہیں ان میں شا زیہ رضوی سیکر یٹری انڈ سٹر یز اور شیر یں نا ریجوسیکریٹری منصو بہ بندی و تر قیات کے طور پر کام کر رہی ہیں ،صو بہ میں 6کمشنر ز اور 28ڈپٹی کمشنرز میں ایک بھی خا تون افسر کی تقرری نہیں ہو سکی ہے ،پچھلے ماہ گریڈ 18کی افسر شا زیہ جعفر کو ڈپٹی کمشنر غربی مقرر کر نے کا اعلان تو کیا گیا مگر ان کا نوٹیفیکشن دو سرے روز ہی منسوخ کر دیا گیا ،اس طرح صو بہ میں خواتین کو سیا سی اور انتظا می عہد وں پر نظر انداز کیا گیا ہے پو لیس میں بھی صرف ایک خاتون نسیم آراء پنہور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان تعینات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :