اپنے حلقے میں کم وقت دینے کے باعث ضمنی الیکشن میں کم ووٹ ملے: ایاز صادق

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 22:55

اپنے حلقے میں کم وقت دینے کے باعث ضمنی الیکشن میں کم ووٹ ملے: ایاز صادق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپنے حلقے میں کم وقت دینے کے باعث ضمنی الیکشن میں کم ووٹ ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے حلقے میں زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے اسی لیے انہیں توقع سے کم ووٹ حاصل ہوئے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اب تک وہ کارگردگی نہیں دکھا سکی جس کے عوام توقع کررہی ہے اس لیے یہ وجہ بھی انہیں کم ووٹ پرںے کا باعث بنی ہے۔ یاد رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں ایاز صادق لگ بھگ 94 ہزار ووٹ حاصل کرکے عمران خان سے 9 ہزار ووٹوں کی لیڈ لے کر کامیاب ہوئے تھے تاہم حالیہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے علیم خان سے بمشکل 2400 ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کر پائے جبکہ 2013 کے عام انتخابات کی بنسبت ان کے ووٹوں میں لگ بھگ 20 ہزار کی کمی واقع ہوئی۔