قائمہ کمیٹی برائے تعلیم،خواندگی وغیر رسمی اعلیٰ معیاری تعلیم ،صدارتی پروگرام ،سی ڈی ڈبلیو اے،سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کا کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس

منگل 13 اکتوبر 2015 22:54

کوئٹہ۔13 اکتوبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) قائمہ کمیٹی برائے تعلیم،خواندگی وغیر رسمی اعلیٰ کوالٹی ایجوکیشن ،صدارتی پروگرام ،سی ڈی ڈبلیو اے،سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو منتخب کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں کمیٹی کے ارکان صوبائی مشیر تعلیم سردار رضامحمد بڑیچ،صوبائی مشیر زکواة عشر محمد خان لہڑی ،رکن صوبائی اسمبلی سردار درمحمد ناصراوررکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان کو قائمہ کمیٹی برائے تعلیم ،خواندگی وغیر رسمی اعلیٰ کوالٹی ایجوکیشن،صدارتی پروگرام سی ڈی ڈبلیو اے ،سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چیر پرسن منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :