صوبائی حکومت نے گوادر میں پانی کے بحران کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ،ضلعی چیئرمین گوادر بابو گلاب

منگل 13 اکتوبر 2015 22:54

کوئٹہ۔13 اکتوبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) ضلعی چیئرمین گوادر بابو گلاب کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے گوادر میں پانی کے بحران کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی گوادر میں پانی کے متبادل ذرائع کے استعمال کے لئے منصوبہ بندی کرے گی۔

(جاری ہے)

بالخصوص کارواٹ ڈیسیلیشن پلانٹ کے استعمال کے لئے کوشش کرے گی۔ کمیٹی میں ایم پی اے میرحمل کلمتی سمیت بی ڈی اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام اور ضلعی چیئرمین گوادر شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی ایک مہینے کے اندر ضلع گوادر میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کریگی۔

متعلقہ عنوان :