وزیر مملکت جام کمال خان سے جمہوریہ کرغیز کے سفارتخانہ کے پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات

منگل 13 اکتوبر 2015 22:50

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان سے منگل کو یہاں جمہوریہ کرغیز کے سفارتخانہ کے پولیٹیکل قونصلر سگین بیک ابریف نے ملاقات کی۔ انہوں نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے فوکل پرسن کی حیثیت سے وزیر مملکت کی تعیناتی کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران توانائی، شاہراتی و فضائی روابط و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ کاسا 1000 سمیت دیگر اقدامات خطہ کے ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ جمہوریہ کرغیز کے سفارتخانہ کے پولیٹیکل قونصلر سگین بیک ابریف نے کہا کہ ان کا ملک چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کا روٹ خلیج اور اس سے آگے ممالک کیلئے ایک اہم تجارتی راستہ ہے۔ دونوں ممالک نے تجارتی اور سیاحت کے لحاظ سے فضائی روابط کو اہم قرار دیا۔اس موقع پر سفارتخانہ کے کمرشل قونصلر مارس کمالوف بھی موجود تھے۔