صدر مملکت ممنون حسین سے وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری محمد عارف اعظم کی ملاقات

یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے ارزاں نرخوں پر خوردنی اشیاء کی فراہمی پر وزارت صنعت و پیداوار کی تعریف

منگل 13 اکتوبر 2015 22:50

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے ارزاں نرخوں پر ضروری خوردنی اشیاء کی فراہمی پر وزارت صنعت و پیداوار کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں ایوان صدر میں وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری محمد عارف اعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وزارت انتہائی اہم ریاستی صنعتی و تجارتی اداروں کے انتظامی اور پالیسی امور کی دیکھ بھال کرتی ہے جنہیں موثر طور نبھایا جانا چاہئے۔ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے صدر کو وزارت کے مختلف انتظامی اور پالیسی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :