صوابی،سکالر افتخار الغنی نے انگریزی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی

منگل 13 اکتوبر 2015 22:47

صوابی۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )سکالر افتخار الغنی نے انگریزی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔ سکالر افتخار الغنی سکنہ مناگی ضلع صوابی نے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے اپنے ایم فل کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کر تے ہوئے انگریزی میں ایم فل ڈگری کے اہل قرار دیا۔

(جاری ہے)

موصوف کے مقالے کا عنوان ''ایکسپلسٹ انسٹرکشن اینڈ کا پو لیٹو ورب کنسٹرکشن ان انگلش از اے سیکنڈ لینگویج کنٹیکس '' تھا۔ جب کہ اس کا سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر غنی رحمن تھے ۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔