کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،پاکستانی تن ساز محمد ثاقت نے طلائی تمغہ جیت لیا

ثاقت نے 77 کلو گرام کیٹگری میں ملک کیلئے تمغہ حاصل کیا

منگل 13 اکتوبر 2015 22:46

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،پاکستانی تن ساز محمد ثاقت نے طلائی تمغہ ..

ممبئی ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی تن ساز محمد ثاقب نے کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ثاقت نے 77 کلو گرام کیٹگری میں 216 کلو گرام وزن اٹھا کر ملک کیلئے تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، ثاقب نے بھارتی سرزمین پر طلائی تمغہ جیت کر قوم اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری چیمپئن شپ میں منگل کو 77 کلو گرام کیٹگری میں پاکستانی تن ساز محمد ثاقب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 216 کلو گرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ میں چار تن ساز ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔