ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ڈاکٹر کمیونٹی نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 22:43

ایبٹ آباد۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ڈاکٹر کمیونٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل کو ہسپتال انتظامیہ اور ہڑتالی ڈاکٹرز کے مابین کامیاب مذاکرات کے نتیجہ میں ڈاکٹر کمیونٹی نے ہڑتال ختم کر دی ، (کل) بدھ سے او پی ڈی سروسز حسب معمول جاری رہیں گی۔ یہ بات ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے منگل کو یہاں اپنے ایک اعلامیہ میں بتائی۔

انتظامی اعلامیہ کے مطابق انتظامیہ سیکورٹی ایشوز کے حوالہ سے 18 سیکورٹی گارڈ بمعہ وائرلیس سسٹم فوری طور پر مہیا کرے گی جو کیوئک رسپانس فورس کے تحت تین شفٹ میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، 15مسلح پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فوری طور پر مہیا کریں گے، اس کے علاوہ اوقات ملاقات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور ایمرجنسی وارڈ کو 24 گھنٹے سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کسی بھی کمی کی صورت میں سیکورٹی ذمہ دار ہو گی ، بائیومیٹرک نظام کے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد بورڈ آف گورنرز کے فیصلہ تک روک دیا گیا ہے۔ قبل ازیں ہسپتال میں ہڑتال کے باعث مختلف وارڈوں میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث تین مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد مریض کے لواحقین نے وارڈ میں توڑ پھوڑ اور نرس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر رکھی ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں زیرعلاج مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں کے لواحقین نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نے یونینز کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، یونیز کی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود ڈاکٹرز

متعلقہ عنوان :