ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی ٹی اینڈ ٹی کالونی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی

منگل 13 اکتوبر 2015 22:43

ہری پور۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی اینڈ ٹی کالونی مارکیٹ میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ ایک دکاندار کو جیل روانہ کر دیا گیا ہے، اہلیان ہری پور کا ایڈیشنل اے سی ارشاد خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ارشاد خان نے منگل کو عوامی شکایات اور سٹی کونسل II کے ناظم اور کونسلرز کی تحریری درخواست پر ٹی اینڈ ٹی کالونی مارکیٹ میں گراں فروشوں، ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔

انہوں نے لیاقت سموسہ شاپ اور فاروق سموسہ شاپ پر دس دس ہزار جرمانہ اور سبزی فروش لیاقت پر پانچ ہزار روپے جرمانہ، ٹپ ٹاپ دھی فروش کے آفتاب پر سات سات ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

المدینہ دہی شاپ پر بھی تین ہزار جرمانہ جبکہ دیگر متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے گئے، ایک غریب ٹھیہ والے سموسہ فروش اینڈ چاٹ بجلی پر بھی دس ہزار جرمانہ کیا گیا لیکن جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسے جیل روانہ کر دیا گیا۔ اہلیان ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم اور ٹی اینڈ ٹی کالونی نے سٹی کونسل II کے ناظم اور کونسلرز کی طرف سے ایڈیشنل اے سی کو درخواست دینے اور ارشاد خان کی طرف سے فی الفور ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔