ائیرلیگ کی جانب سے پی آئی اے ہیڈ آفس میں گروپ I تا IV کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کی خوشی میں جلسے کا اہتمام کیا گیا

چارٹر ڈآف ڈیمانڈ کی منظوری، پی آئی اے کے مزدوروں کے ساتھ وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سینیٹر مشاہد اﷲ خان

منگل 13 اکتوبر 2015 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ائیرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کی جانب سے پی آئی اے ہیڈ آفس میں گروپ I تا IV کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کی خوشی میں جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان تھے۔ ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر سید نہال ہاشمی بھی شامل تھے۔پی آئی اے ہیڈ آفس میں جشن کا سماء تھا ۔

ائیر لیگ نے اپنی تاریخ کو دوہراتے ہوئے 17سال بعد پی آئی اے میں چارٹر ڈآف ڈیمانڈ منظور کرایا۔اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ چارٹر ڈآف ڈیمانڈ کی منظوری، پی آئی اے کے مزدوروں کے ساتھ وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔یہ محنت کشوں کا حق تھا جو انھیں آج دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے مزدورں کی خوشحالی کی طرف حکومت کا یہ ایک قدم اور آنے والے وقتوں میں مزدوروں کی خوشحالی کے لئے اسطرح کے اور اقدام بھی کئے جائیں گیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مزدوروں کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو حکومت ان کے ساتھ ہو گی ۔چیئر مین پی آئی اے ناصر جعفر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے ہواہ بازی شجاعت عظیم کی کاوشوں سے آج پی آئی اے ترقی کے سفر پر گامزن ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے کو دنیا کی صف ِ اول کی ائیر لائین بنائیں گے۔اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائیر لیگ کے تمام کارکنان اور قیادت کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔

اس موقع پر ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل نے پی آئی اے کے محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دفع پھر اﷲ کے شکر گزار ہیں کہ یہ موقع آج پھر ائیر لیگ کو نصیب ہو رہا ہے ۔1997میں بھی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ ائیر نے منظور کرایا تھا اور آج پھر 17سال بعد ائیر لیگ ہی یہ کارنامہ سرانجام دینے جا رہی ہے۔ہم اپنے قائد میاں نواز شریف اور پی آئی اے کے چیئر مین کے انتہائی مشکور ہیں جن کی دلچسپی سے آج ہم محنت کشوں کے سامنے سرخرو ہو رہے ہیں۔

محنت کش دل لگا کر پی آئی اے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔محنت کشوں کا انکا جائز حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے ،گو کہ پی آئی اے مالی مشکلات کا شکار تھی اس کے باوجود محنت کشوں کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ اور انکی مراعات میں شاندار اضافہ میاں محمد نواز شریف اور چیئر مین پی آئی اے کی ذاتی دلچسپی کے بدولت ممکن ہوا ۔ائیر لیگ کے کارکنان اور پی آئی اے کے محنت کشوں کا بھی مشکور ہوں جنھوں نے صبر سے کام لیتے ہوئے پی آئی اے کی ترقی میں اپناکردار اداکیا اور پی آئی اے کے اس مشکل وقت میں انتظامیہ کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کے بجائے ادارے کے بارے میں سوچتے رہے۔

محنت کشوں کے اسی صبر کی بدولت آج ہم چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور کرانے میں کامیاب ہوئے اس موقع پر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر دستخط کئے گئے اور اعلان کیا گیا کہ گروپ Iتا IIکی 50 اور III سے IVکی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جلسے میں پی آئی اے کے محنت کشوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ائیر لیگ کے حق میں نعرے بازی کی ڈھول کی تھاپ پے رقص کرتے ہوئے حکومت اور ائیر لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے رہے اس موقع پر ائیر لیگ کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

جن میں سیکریٹری جنرل ناصر جنجوعہ،ریحان بٹ،ندیم شاہ،ندیم قریشی،بابر سانگی،حکم داد ملک ،راجہ وقاص،ڈاکٹر وقار،امجد رحمان،مبشر احمد،راجہ آصف نوید،چوہدری بشیر،میاں خدا ڈینو،پیٹر عنایت،ماجد رفیق ،فرانسس مسیح ،شیخ تجمل اور دیگر عہداران نے بھی شرکت کی۔