کراچی: جس پلاٹ پر تودہ گرا وہ ڈی ایس پی جاوید عباس کا ہے

ڈی ایس پی جاوید عباس،جن کا نام کراچی میں چائنا کٹنگ کے کنگ چنوں ماموں کے ساتھیوں میں لیا جاتا ہے

منگل 13 اکتوبر 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون کے جس پلاٹ پر تودہ گرا، وہ چائنا کٹنگ میں ملوث ایک پولیس افسر ڈی ایس پی جاوید عباس کا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی جاوید عباس،جن کا نام کراچی میں چائنا کٹنگ کے کنگ چنوں ماموں کے ساتھیوں میں لیا جاتا ہے۔چائنا کٹنگ کیس میں گرفتار ایک ملزم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران جاوید عباس کا نام لیاتھا۔

میڈیا نے ملزم فیصل مسرور کی جے آئی ٹی رپورٹ حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر میں پہاڑی گرنے کی ممکنہ وجہ 400 گز کے پلاٹوں کو 800 گز میں تبدیل کرنا تھی۔ گلستان جوہر میں جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں پلاٹ تھے 400 گز کے جبکہ انہیں بنایا جارہا تھا 800 گز کا۔ماہرارضیات جامعہ کراچی شمیم شیخ کا کہناہے کہ مٹی کا تودہ گرنے کا یہ واقعہ زیر زمین ریت نکالنے کی وجہ سے پیش آیا۔ 600 گز کا بنگلہ، جس پر سرکاری افسر کے رشتے دار کا محل بنا ہوا ہے۔ سرکاری افسر کے رشتے دارنے قریبی پارک کی زمین پر بھی قبضہ کرلیا۔ پارک کو تالا لگا کر عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں یہ اکیلا پلاٹ نہیں۔ اسی علاقے میں اور بھی بہت سی ایسی جگہیں ہیں جہاں پر لوگ قبضہ کرکے بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :