ریلوے انتظامیہ کاپاکستان ایکسپریس کے روٹ میں آپریشنل وجوہات کی بنا پرعارضی تبدیلی کا فیصلہ

منگل 13 اکتوبر 2015 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) ریلوے انتظامیہ نے راولپنڈی ، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کے روٹ میں آپریشنل وجوہات کی بنا پرعارضی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔نئے روٹ کے مطابق یہ ٹرین فیصل آباد راولپنڈی سے لالہ موسیٰ ۔ وزیرآباد کی بجائے براستہ لالہ موسیٰ ۔ سرگودھاجایا کرے گی ۔

(جاری ہے)

15اکتوبر سے نافذ العمل ہونے والے موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل میں پاکستان ایکسپریس اسی روٹ سے فیصل آباد پہنچا کرے گی۔راولپنڈی سے کراچی کے لیے پاکستان ایکسپریسدِن11:15بجے سرگودھا پہنچ کر 11:20بجے فیصل آباد کیلئے روانہ ہوگی، کراچی سے راولپنڈی کیلئے پاکستان ایکسپریس 09:55بجے دِن سرگودھا پہنچ کر 10:00بجے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :