اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید کی بلے باز یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر دلی مبارکباد

منگل 13 اکتوبر 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداز کا رکارڈ توڑنا انتہائی قابل تحسین ہے پوری قوم دعا گو ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا رکارڈ بھی جلد توڑ دیں۔

متعلقہ عنوان :